غیر مسلم سے محبت میں مذہب اور خاندان چھوڑنے والی پروین کی عبرت ناک موت

بھوپال _ 6 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایک عبرت ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک مسلمان لڑکی پروین خان نے اپنا مذہب، گھر دار چھوڑ کر اپنے غیر مسلم شادی شدہ عاشق کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن تین سال کے اندر ہی لڑکی کو محبت کی سزا کے طور پر موت کا سامنا کرنا پڑا۔کیونکہ اس کے عاشق نے شادی شدہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے اس نے زہر کھا کر اپنی جان دے دی ۔
لیکن پروین کے گھر والوں کا الزام ہے کہ ملزم سنجے گرجر نے متوفی کو گوہد کے پاس بلایا تھا، جہاں اس نے زہر دے کر قتل کردیا
پروین کے بھائی شانو خان نے بتایا کہ سنجے نے اس کی بہن کو بات کرنے کے لیے گوہد کے پاس بلایا تھا۔ وہاں پروین کو مارا پیٹا گیا اور اسے کچھ کھلا کر قتل کر دیا گیا۔ مقتول نے گوہد سے کال بھی کی تھی جس کی ریکارڈنگ بھی پولیس کو دے دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں جے اے ایچ میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔