جرائم و حادثات

نوجوان نے لڑکی کو ایچ آئی وی سے متاثرہ خون چڑھادیا۔ شادی سے انکار پر انتقام

حیدرآباد: حیدرآباد کے پوچارم آئی ٹی کاریڈور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک عجیب و غریب والا واقعہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر ایک لڑکی کو ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کا انجیکشن لگا دیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی پہلے ملزم منوہر کے ساتھ شادی طے ہوئی تھی تاہم جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ ملزم کو ایچ آئی وی ہے تو اس نے شادی سے انکار کر دیا۔اسی دوران 11 تاریخ کو ملزم لڑکی کے گھر پہنچا اور اس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ لڑکی کے انکار کرنے پر اس نے اسے ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کا انجیکشن لڑکی کو دیا

 

اور وہاں سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button