جرائم و حادثات
حیدرآباد میں گنیش جلوس کے دوران بھگدڑ، نوجوان کی موت

حیدرآباد: شہر کے رام نگر علاقے میں گنیش چتورتھی تہوار کی تیاریاں شروع ہونے کے دوران گنیش مورتی لے جانے کے پروگرام میں اچانک بھگدڑ مچ گئی جس میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
گزشتہ رات رام نگر گنپتی یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے گنیش جلوس نکالا گیا اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ خاص طور پر نوجوان شریک ہوئے۔جلوس کے دوران بڑی تعداد میں پٹاخے چھوڑے جا رہے تھے اور ڈی جے کی تیز آوازوں پر نوجوان رقص کر رہے تھے۔
اسی دوران وہاں اچانک افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔اس شدید افراتفری اور دھکم پیل میں 18 سالہ بدری ناتھ نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی
جبکہ کچھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔




