جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل، سنسان مقام سے مسخ شدہ نعش دستیاب

نوجوان کا قتل۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پہاڑی شریف علاقہ میں ایک نوجوان کی نعش پولیس کو انتہائی مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی۔پولیس کو جائے واردات کے قریب کھڑی ایک گاڑی کی تفصیلات کی بنیاد پر شبہ ہے کہ یہ نعش محمد اویس خان عمر (24 سال) کی ہو سکتی ہے

 

جو بندلہ گوڑہ کے رہنے والے تھے اور گزشتہ ہفتے ہفتہ کے روز میرچوک پولیس اسٹیشن کے حدود سے لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز مقامی افراد نے علاقے سے شدید بدبو آنے کی شکایت کی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور سڑک کے قریب واقع ویران مقام کی تلاشی لی

 

جہاں سے نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی۔ بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تحقیقات کے سلسلے میں اردگرد نصب نگرانی کے کیمروں (سی سی ٹی وی) کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ

 

مقتول کو کسی بہانے اس مقام پر بلایا گیا جہاں نامعلوم افراد نے اسے قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button