جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے رین بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں چھوٹا پل کے قریب آج رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان جنید کو
نامعلوم حملہ آور نے خنجر سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ جنید کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران نوجوان کی موت ہوگئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔پولیس نے قتل کا
مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



