اسپشل اسٹوری

5 گھنٹوں سے تالاب میں پڑا ہوا تھا شخص _ مردہ سمجھ کر جب پولیس نے باہر نکالا تو وہ اٹھ بیٹھا _ تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد _ 11 جون ( اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ ایک شخص قریب پانچ گھنٹوں تک تالاب میں تھا، سب نے اسے مردہ سمجھ پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جب وہاں پہنچ کر اسے باہر نکالا تو وہ زندہ تھا۔

 

پورا معاملہ یہ ہے کہ کے یو سی پولیس اسٹیشن کے تحت واقع ریڈی پورم میں ایک 46 سالہ شخص پیر کی صبح سات بجے سے دوپہر 12 بجے تک پانی میں پڑا ہوا تھا، مقامی افراد نے اسے مردہ سمجھ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر اس شخص کے بال پکڑ کر اسے کھینچتے ہوئے تالاب سے باہر نکالا ،جس کے ساتھی وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا جس پر ملازمین پولیس حیرت زدہ رہ گئے، اور اس سے پوچھا کہ وہ تالاب میں کیا کر رہا تھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ آرام کر رہا تھا، اس شخص نے کہا "میں مرا نہیں ہوں بلکہ زندہ ہوں” اس نے اپنا نام سرینواس اور آبائی مقام ریاست آندھرا پردیش، نیلور، کاولی بتایا۔ اس نے بتایا کہ وہ قاضی پیٹ کے قریب ایک گرینائڈ کمپنی میں 10 دنوں سے گرم ماحول میں کام کر رہا تھا، وہ صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کام کیا کرتا ہے، گرمی کی وجہہ سے وہ پانی میں آرام کر رہا تھا، اس کا جواب سن کر ملازمین پولیس حیرت زدہ رہ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button