جرائم و حادثات
سڑک کے کنارے نالی میں پڑے تھیلے سے نعش برآمد – حیدرآباد کے میلاردیوپلی میں واقعہ
حیدرآباد کے علاقہ میلاردیوپلی کے ایک نالی میں پڑے تھیلے میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نعش کو صفائی ورکرس نے سب سے پہلے دیکھا جو سڑک کی صفائی کر رہے تھے۔ جھاڑو دینے والوں نے ٹریفک جنکشن پر موجود ٹریفک پولیس کو اطلاع دی جس نے لااینڈآرڈرپولیس کو اس بات سے واقف کروایا۔
میلاردیو پلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تھیلے سے نکالنے کے بعد اس کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس مقتول شخص کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے اس شخص کو کہیں اور قتل کیا اور نعش کو تھیلے میں باندھ کر میلار دیو پلی روڈ کے نالی میں پھینک دی