تلنگانہ

شادی‌سے عین‌قبل کورونا سے صحت یاب سافٹ ویئر انجینئر کی موت۔ گھر والوں پر سکتہ طاری ہوگیا

 حیدرآباد:شادی سے ڈیک‌دن قبل ہونے والے دلہے کی موت ہوگئی۔یہ افسوس ناک واقعہ ریاست تلنگانہ، ضلع رنگاریڈی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یاچارم منڈل کے گنگل گاؤں سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر  34 سالہ پاون کمار کی شادی ہفتہ کی صبح گیارہ بجے ضلع یادادری کی لڑکی سے مقرر تھی۔ شادی‌کیا‌تیاریاں جاری تھی کہ اچانک دلہا سردی سے کانپ اٹھا۔ اس کے بھائی نے اسے رات گیارہ بجے اپنی کار میں ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دم توڑ چکا ہے۔ کرن کمار 5 دن قبل کورونا سے صحت یاب ہونے‌کے بعد گھر آیا تھا۔ مقامی افراد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کی وجہہ سے ہی اسکی موت ہوئی ہے۔ قلب پر حملہ کا بھی شاہ کیا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button