ڈاکٹر شکیل صمدانی کے انتقال پر ڈاکٹر محمد متین الدین قادری کا اظہار تعزیت

ڈاکٹر شکیل صمدانی علیگڈھ مسلم یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر تھے کویڈ سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہو گے تھے لیکن آج انتقال ہو گیا وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی عاملہ کے بھی رکن تھے وہ ایک اچھے مقرر تھے حیدراباد میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے جلسہ یوم رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم و جلسہ یوم صحابہ کو مخاطب کرنے کی سعادت حاصل کی تھی اسکے علاوہ کئی دیگر جلسوں کو بھی مخاطب کیا تھا انتقال پر ملال پرتعزیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد متین الدین قادری رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و سابقہ رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نےکہا کہ علیگڑھ کا جو حلقہ احباب ہے اس میں ایک خاص انس مجھ سے تھا اکثر ملی مسائل پر فون پر گفتگو کیا کرتےاللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے جنت الفردوس عطاء فرمائے اور انکے لواحقین اور تلامذہ کو صبر جمیل عطا کرے اور جامعہ علیگڑھ کونعم البدل عطاء فرمائے