ایجوکیشن

ماسٹرس ڈگری کے بغیر پی ایچ ڈی میں داخلہ، 23 سالہ طالب علم کا منفرد کارنامہ

لکھنؤ: 23 سالہ ارندم چترویدی نے ایک منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے ماسٹرس ڈگری کے بغیر ہی پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

 

نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تحقیق پر مبنی چار سالہ آنرز ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ کو ماسٹرز کے بغیر بھی پی ایچ ڈی میں داخلے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی کے تحت پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کرنے والے لکھنؤ یونیورسٹی کے پہلے طالب علم بن کر ارندم نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

 

قدیم ہندوستانی تاریخ اور آثارِ قدیمہ کے شعبہ کے طالب علم ارندم نے رواں سال پی ایچ ڈی انٹرنس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہیں شعبہ کا کم عمر ترین جونیئر ریسرچ فیلو بھی قرار دیا گیا ہے۔

 

ارندم کے 41 تحقیقی مقالے یو جی سی کے منظور شدہ جرائد کے علاوہ بین الاقوامی اور اسکوپس انڈیکسڈ تحقیقی جرائد میں اشاعت کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، جو ان کی غیر معمولی علمی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button