جرائم و حادثات
منچریال ضلع میں آر ٹی سی بس الٹ گئی – ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی
منچریال: ضلع منچریال کے مندا مری میں آر ٹی سی کی سپر لگژری بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق کوتہ گوڑم سے بیلّم پلی جا رہی آر ٹی سی بس جب مندامری پہنچی تو ڈرائیور کو نیند آنے لگی، جس کے باعث بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ قومی شاہراہ سے سروس روڈ پر جا کر الٹ گئی۔
حادثے میں ڈرائیور اور ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ خوش قسمتی سے راستے میں زیادہ تر مسافر اپنے اپنے مقامات پر اتر چکے تھے اور حادثے کے وقت بس میں صرف ایک مسافر موجود تھا، جس کے باعث بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کئے۔



