نیشنل

آلودگ،دہلی میں 5 نومبرسے پرائمری اسکولس کو تعطیلات

نئی دہلی: دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے درمیان قومی دارالحکومت میں 5 نومبرسے پرائمری اسکولس کو تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پانچویں جماعت اوراس سے آگے کی کلاسیس کے طلبا و طالبات کو چھٹیاں رہیں گی۔ چیف منسٹردہلی اروند کجریوال نے یہ اعلان پنجاب کے چیف منسٹربھگونت مان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ چیف منسٹرنے مزید کہا ہے کہ دہلی میں گاڑیوں کے لیے طاق و جفت فارمولہ کے نفاذ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ کجریوال نے کہا کہ آلودگی صرف دہلی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہریانہ، یوپی اور پورے شمالی ہندوستان میں ہوا کی حالت خراب ہے اوریہ وقت ایک دوسرے پر الزامات تراشی کا نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button