جرائم و حادثات

چھیڑ چھاڑ کرنے والے شرابی کی خواتین نے سرعام پٹائی کر دی۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ایک شخص کو ایسا سبق سکھایا گیا جو شاید وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا۔ضلع پرکاشم ضلع کے ڈورنالہ منڈل کے پیدا بوملاپورم میں ایک شخص نے حالت نشہ میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

 

 

 

شرابی اس حرکت پر خواتین برہم ہو گئی اور انہوں نے اس شرابی کو سر عام پٹائی کردی۔ شرابی کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے خواتین کس طرح سے پیٹ رہی ہیں۔

 

 

 

خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شرابی کو اچھی طرح سے سبق سکھانے کے بعد ان خواتین نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button