انٹر نیشنل

مسجد الحرام کے دالان اور ستون اسلامی فن تعمیر کا شاہکار۔ خصوصی رپورٹ

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین دنیا کے وہ پروجکٹس ہیں جن کی مسلسل تعمیر و توسیع مثال نہیں ملتی۔ ایس پی اے نے اس سلسلہ مین ایک خصوصی رپورٹ جاری کی ہے۔سعودی عہد میں مسجد الحرام کی توسیع پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کی دالانوں کو خاص طریقے سے تعمیر کرایا گیا جس کا سلسلہ شاہ عبدالعزیز کے دور سے شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے”کے مطابق مسجد الحرام میں دالانوں کی تعمیر کا آغاز عباسی دور حکومت میں محمد المھدی کے نے عیسوی سال 778 میں کرایا جو سال 785 میں مکمل ہوا۔
اس توسیع کے بعد تقریبا 1200 برس تک مسجد الحرام میں معمولی تبدیلیاں ہوتی رہیں جبکہ اس کی گنجائش میں اضافہ نہیں کیا گیا۔1344 ہجری میں شاہ عبدالعریز نے مسجد الحرام کی توسیع اور اس کی عمارت میں ترمیم پر خصوصی توجہ دی اور “الرواق السعودی” کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

 

شاہ سعود نے 1955 میں مسجد الحرام کی بڑی توسیع کا اعلان کیا۔ شاہ سعود کے دورحکومت سے مسجد الحرام کی باقاعدہ توسیع کا منصوبہ شروع ہوا جو 1976 عیسوی تک یعنی شاہ فیصل اور شاہ خالد کے دور تک جاری رہا۔بعدازاں اس توسیع کا دوبارہ آغاز کیا اور دالانوں کی تعمیرپرخصوصی توجہ دی گئی جسے “الرواق السعودی” کہا جاتا ہے ۔
شاہ خالد بن عبدالعزیز کے بعد شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں بھی مسجد الحرام کی توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔

 

دالانوں کے لیے تعمیر کیے جانے والے ستونوں پر خصوصی توجہ دی گئی جو اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہیں۔ ان ستونوں پرسفید ماربل لگایا گیا جبکہ ایک سے دوسرے ستون کی اوپری سمت کو جوڑنے کے لیے محراب بنائی گئی جو اسلامی فن تعمیر کی علامت ہے۔شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے عہد حکومت کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی مسجد الحرام کی توسیعی منصوبے کو جاری رکھا۔
عظیم الشان توسیع کے بعد مسجد الحرام کا مجموعی رقبہ 10 لاکھ مربع میٹر تک ہو گیا جبکہ اس میں 20 لاکھ افراد کے بیک وقت نماز ادا کرنے کی گنجائش ہوگئی۔

 

سعودی حکومت نے ہمیشہ سے حرمین شریفین کی عمارت پر خصوصی توجہ دی اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔مسجد الحرام کی عمارت کی تعمیر میں بہترین اور اعلی معیار کا مواد استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے دالانوں اور ستونوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔عباسی دور حکومت کے ستونوں پربھی وہی سفید ماربل استعمال ہوا تھا جو سعودی عہد میں تعمیر کیے جانے والے ستونوں پر لگایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button