ایجوکیشن

بھینسہ،مجیب احمد(لینگویج پنڈت اردو) زیڈ پی ایس ایس کوبیرکویوم اساتذہ کےموقع پرضلعی بیسٹ ٹیچرایوارڈ

بھینسیہ ( نامہ نگارافروزخان ) یوم اساتذہ کے موقع پر شہر بھینسہ کے مجیب احمد ٹیچر کو ان کی بیش بہا تعلیمی خدمات پرریاستی وزیر الولا اندراکرن ریڈی و نرمل ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نےنرمل ضلعی سطح کے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفرازکیا۔اس تہنیتی تقریب کا انعقاد نرمل ضلع کے امبیڈکر بھون میں عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر کابینی وزیر اندرا کرن ریڈی، کلکٹر مشرف علی فاروقی، ایڈیشنل کلکٹر ، Deo رویندر ریڈی نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ضلع کے مختلف اساتذۂ کو ان کی تعلیمی خدمات کے عوض تہنیت پیش کی گئی _ ان اساتذہ میں میں شہر بھینسہ کے معروف استاد مجیب احمد بھی شامل تھے – مجیب احمد جوکہ بحسن خوبی 25 سال سے درس و تدریس کے پیشہ میں اپنی خدمات انجام دیتےآرہے ہیں – واضع رہےکہ ڈسمبر1997کو بحیثیت اردو لینگویج پنڈت سرپور ٹاون میں مجیب احمدٹیچرکا تقرر ہواتھااوراس وقت zpss کوبیر میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں – ہر سال اردو کے نتائج صد فیصد، طلبا میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد ، ڈراپ آوٹ طلباء کو دوبارہ اسکول میں داخلہ کروانے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں

لاک ڈاؤن کے دوران بھی زوم کلاسس کے زریعہ طلباء کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے نہیں دیا – آج متحدہ ضلع عادل آباد میں کئی طلبا موصوف کی تربیت کے نتیجے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں – مجیب احمد کو اس ایوارڈ پر مختلف طلبا اور اساتذہ نے مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا –

متعلقہ خبریں

Back to top button