ایجوکیشن

حبیب الرحمٰن کوفلکیاتی ریاضی میں پی ایچ ڈی ایوارڈ

 

نارائن پیٹ، 26 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونی ورسٹی، شعبہ ریاضی کے اسکالر حبیب الّٰرحمٰن ولد فتح محمد کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ “بین سیاروی خطِ پروازوں میں انتقالی مداروں کے ڈیزائن“ ، بین الاقوامی سطح پر ممتاز و نمایاں پروفیسر سیّد نجم الحسن کی نگرانی میں مکمل کیا۔ حبیب الّٰرحمٰن نے فلکیاتی میکانیات و حرکیات کے میدان میں اسی ماہ میں شعبہ ریاضی ،سنٹرل یونی ورسٹی آف راجستھان کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی ورکشاپ میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیاتھا۔ انہوں نے فلکیاتی ریاضی کے میدان میں قومی و بین الاقوامی سطح پر مقالہ جات پیش کئے ہیں۔فی الحال، وہ گرو نانک انسٹی ٹیوشنس میں ریاضی میں اسسٹنٹ پروفیسر اورایگزامینشن کوآرڈینیٹر(یوآئی سی ایس اے) کی حیثیت سےخدمت انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ حبیب الّٰرحمٰن کا تعلق ضلع نارائن پیٹ سے ہے اور وہ فضل الّٰرحمٰن ریسرچ اسکالر کے چھوٹے بھائی ہیں ۔حبیب الّٰرحمن نے نے فلکیاتی ریاضی میں پی ۔ایچ ڈی کی سند حاصل کرکے اپنے اسکول ،اساتذہ اور اپنے آبائی وطن نارائن پیٹ کا نام روشن کیا ہے۔ان کی یہ کامیابی مسلم نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر تبریز حسین تاج، محمد سیف الدین تاج، عبدالرحیم (اے۔آر)، ضمیر احمد بٹ ریسرچ اسکالر،محترمہ ڈاکٹر روزینہ ناصر، اسسٹنٹ پروفیسرجے این یو، ڈاکٹر خواجہ معین الدین سینئر اسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر افروز صدر شعبہ ریاضی، ڈاکٹر مجید، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر سبھاش الہہٰ ، پروفیسرآرایس سلیریا، ڈین، UICSA،جی۔این۔ایو،پروفیسرشاہدہ ،ڈائریکٹر سنٹر فار ویمن اسٹیڈیز، ڈاکٹر مقبول احمد اسوسی ایٹ پروفیسر ، شعبہ نباتیات، ڈاکٹرناگیشور راو،شعبہ سیاسیات، مانو ،ڈاکٹر شجاعت علی صوفی ، ڈاکٹر جاں نثار معین،جناب عبدالسلام مدرس و محبوب نگر ضلعی صدر یوٹی اے ٹی۔ایس کے علاوہ دیگر دوست واحباب نےمبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button