تلنگانہ

حیدرآباد کے دو تھیٹروں میں پٹھان فلم کے خلاف بجرنگ دل کارکنوں کے مظاہرے

حیدرآباد _ 26 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے کاچی گوڑہ علاقے میں واقع دو  تھیٹروں  میں اس وقت ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی جب بجرنگ دل  کے کارکنوں کے ایک گروپ نے فلم ’پٹھان‘ کی نمائش کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کئے۔

زعفرانی جھنڈے ہاتھوں میں لے کر، بجرنگ دل کے کئی کارکنوں نے کاچی گوڈہ چوراہے پر واقع آئینکس تھیٹر اور تاراک راما تھیٹر میں مظاہرے کئے ۔ کچھ مظاہرین چھت پر چڑھ گئے اور فلم کے پوسٹروں کو کالی سیاہی لگا دی ۔

انہوں نے ‘بند کرو، بند کرو، پٹھان فلم بند کرو،’ اور ‘شاہ رخ خان ڈاون ڈاون’ کے نعرے لگائے۔

پولیس صبح سے تھیٹر میں موجود تھی اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچاکونڈہ پولیس نے احتجاج کے پیش نظر سینما گھروں کی سیکورٹی بڑھا دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button