تلنگانہ

کانگریس پارٹی کے انتخابی منشور میں اردو صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مطالبات کو شامل کریں اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع نظام آباد کی سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر کو یادداشت

نظام آباد 16/اکتوبر ( اردو لیکس) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن شاخ نظام آباد کے ایک نمائندہ محمد افضل خان صدر کی قیادت میں سابقہ ریاستی وزیر و سینئر قائد کانگریس پارٹی محمد علی شبیر سے ستیا کنونشن قدیم این ایچ7 روڈ ضلع کاماریڈی میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے لئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی ۔

 

اور  ان سے درخواست کی کہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے انتخابی منشور میں اردو صحافیوں کے لئے بھی ترجیح بنیادوں پر پارٹی منشور میں شامل کریں محمد افضل خان نے ریاستی وزیر محمد علی شبیر کو بتایا کہ اردو صحافیوں کو کئ ایک مسائل کا سامنا ہے کسی بھی حکومت نے اس ضمن میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا

 

محمد علی شبیر نے وفد کو بتایا کہ گانگریس پارٹی کی جانب سے مسلم ڈیکلریشن جاری کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت میں جن نکات پر توجہ مندول کروائی گئی ہے اس کو انتخابی منشور میں شامل کیا جائے کا تیقن دیا محمد علی شبیر نے کہا کہ وہ اردو صحافیوں کے دیرینہ حل طلب مسائل کے ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں اس موقع پر اشفاق احمد خان سرپرست اعلی، ساجد اختر نائب صدر ، محمد ظفر جنرل سکریٹری ، مولانا عبد القدیر حسامی خازن ، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ آرگنائزر سکریٹری ، امیر الدین پبلسٹی سکریٹری ، عتیق احمد خان ، ایم اے لطیف ،ایم اے نعقیم کے علاوہ دیگر شامل تھے

 

علاوہ ازیں وفد نے ریاستی صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن ایم اے ماجد ، شیخ احمد علی ، شہاب الدین ہاشمی ایڈوائزر سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ایم اے ماجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کہا کہ وہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے اغراض ومقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرگرم عمل خدمات انجام دیں اور ‌متحدہ طور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button