جنرل نیوز

 ممتاز صاحبِ طرز شاعر قدیر تابانی کی گیارہویں برسی منائی گئی

اس موقع پر"حدیثِ دلبراں" کی رونمائی اور مشاعرہ بھی منعقد ہوا

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)اپنے عہد کے ممتاز صاحب طرز شاعر اور اپنی شاعرانہ حساسیت سے دلوں کو جیتنے کا ہنر رکھنے والے علامہ شفیق جونپوری کے ادبی خانوادے کی تمثیل جناب قدیر تابانی کے شعری مجموعہ حدیث دلبراں کی رونمائی بزم ضیاء ادب کے زیر اہتمام مرحوم قدیر تابانی کی گیارہویں برسی کے موقع پر مدرسہ یوسفیہ پیر بٹاون میں ہوئی۔

اس موقع پر جہاں مرحوم قدیر تابانی کی شعری انفرادیت اور ان کی مرنجامرنج شخصیت پر روشنی ڈالی گئی وہیں ان کے فکری اثاثے کی تحفظ اور اس کی توسیع پر بھی زور دیا گیا پروگرام کے کنوینر نفیس احمد پوری نے مرحوم قدیر تابانی کی غزل کے ذریعہ ابتدا کی دیگر شرکا اور شعرا نے بھی اپنے خطاب اور کلام کے ذریعہ مرحوم قدیر تابانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہمانان خصوصی میں طارق جیلانی،اختر جمال عثمانی، ضمیرالحسن جمو،صدارت مولانا سلمان اطہر بارہ بنکوی نے انجام فرماٸی۔

شعراءمیں مولانا سلمان اطہر، یونس پینتے پوری، ڈاکٹر رضا مورانوی،سلیم اختر، سلیم صدیقی، مائل چوکھنڈوی،رئیس انجم، احمدپوری، شعیب انور، فیض آ تش،عتیق عثمانی،عرفان بارہ بنکوی،عثمان میناٸی،عدیل منصوری، فیض خمار بارہ بنکوی، فیض آتش، نفیس احمد پوری، ریحان علوی، زاہد بارہ بنکوی، سلیم اختر،ارشاد بارہ بنکوی،آدرش بارہ بنکوی،عتیق عثمانی وغیرہ نے کلام پیش کئے۔

کاروان انسانیت کی جانب سے مائل چوکھنڈوی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

نظامت کے فرائض صغیر نوری اور امیر حمزہ اعظمی نے مشترکہ طور پر انجام دئیے آخر میں کنوینر نفیس احمد پوری نے مہمانان شعراء شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button