ایجوکیشن

اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز میں قدیم طلبہ کو دوبارہ داخلہ کی سہولت

حیدرآباد، 15مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے کورسز ( 2005 اور بعد کے بیچز) میں دوبارہ داخلہ کے لیے فیس کی ادائیگی اور انڈرگریجویٹ (2014 بیچ سے) اور پوسٹ گریجویٹ (2016 کے بیچ سے) پروگراموں کے فالو آن کورسزمیں رجسٹریشن کا پورٹل 23 مارچ 2023 تک کھلا رہے گا۔پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب طلبہ دیرانہ فیس 1000 روپئے کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکتے ہےں۔ پروگرامس اور فیس سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button