نیشنل

امریکی ماہر نفسیات نے مریم مرزا کی محلہ لائبریری کا دورہ کیا. نشہ آور ادویات سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے اسکرین کا نشہ. قطب الدین

اورنگ آباد 17۔فروری/ اورنگ آباد میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری تحریک مریم مرزا محلہ لائبریری کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کو سراہا جارہا ہے.امریکہ میں مقیم ہندوستانی نژاد ماہر نفسیات جو حیدر آباد کے رہنے والے ہیں گزشتہ چالیس سال سے امریکہ میں بطور ماہر نفسیات کے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں.. وہ کل اپنی فیملی کے ساتھ اورنگ آباد، دولت آباد ،خلدآباد شہر کے تاریخی مقامات کی زیارت و سیر کے لیے تشریف لائیں تھے.

ڈاکٹر قطب الدین AFMI کے سابق صدر رہ چکے ہیں. گزشتہ دنوں مریم مرزا کو دہلی میں AFMI کو خصوصی شوشل ایوارڈ دیا گیا تھا. ڈاکٹر قطب الدین مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری سے بہت متاثر ہیں انہوں وعدہ کیا تھا کہ وہ جب بھی اپنے وطن حیدرآباد آئیں گے تو اورنگ آباد ضرور آئیں گے اور مریم مرزا کی لائبریریوں کا معائنہ کریں گے.

بائجی پورہ گلی نمبر 20 میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری پر مرزا ابوالحسن علی نے استقبال کیا اور فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے. اس وقت لائبریری پر الہدی اردو ہائی اسکول کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی کوششوں اور مریم مرزا کی تحریک کی خوب ستائش کی اور کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی لائبریریاں کل بڑی بڑی لائبریریاں ہوں گی اور ان لائبریریوں کو دیکھنے اور اس سے استفادہ کے لیے دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں گے. انہوں پرجوش انداز میں طلباء سے بآواز بلند حوصلہ افزا نعرے لگوائے.

I am powerful, I have mind power, I have super power.

اس وقت طلباء سے ڈاکٹر ثنا قطب الدین، ڈاکٹر معراج قطب الدین (نیورو سرجن، امریکہ) ڈاکٹر شہاب قطب الدین (ریسرچ اسکالر امریکہ) جناب عبدالحسین سر (چیئرمین سٹیپنگ اسٹون سکول) نے خطاب کیا.

ڈاکٹر معراج نے طلباء سے کہا کہ وہ خلفشار سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ٹوائلٹ کی طرح ہے اس لیے اگر آپ اس پر زیادہ وقت گزاریں گے تو آپ بیمار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر شہاب نےطالب علموں کو سخت محنت کرنے اور کسی بھی کام کو پوری توجہ کے ساتھ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے پڑھنے اور آگے بڑھنے کو اپنا نصب العین بنانے پر زور دیا.

فیض عام ٹرسٹ کے سیکرٹری عبدالحسین نے کہا کہ ان کی آٹھ سال کی پوتی عالیہ مرتضی نے انگریزی میں کتاب لکھی اسے بچپن سے ہی پڑھنے کا بہت شوق ہے..

مرزا عبدالقیوم ندوی نے مزید کہا کہ ہمارے محلہ لائبریری میں طلباء کا کسی بھی وقت استقبال کیا جاتا ہے اس لیے اس موقع کو پڑھیں۔لائبریری کے اس دورے و پروگرام کو کامیاب بنانے میں الہدی اسکول کی صدر معلمہ نرگس فاطمہ، خالدہ بیگم، شمیم بیگم کا خصوصی تعاون حاصل رہا. مریم مرزا اور نشاط مرزا نے ان کی محنت کی اور مرزا ابوالحسن علی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button