ایجوکیشن

میناریٹی ریسیڈینشل گرلز کالج 1میں لڑکیوں کے سرپرستوں اور معلمات کا ایک خصوصی اجلاس

میدک28دسمبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)میدک کے محلہ اعظم پورہ میں واقع میناریٹی ریسیڈینشل گرلز کالج 1میں ضلع کلکٹر میدک مسٹر راجرشی شاہ کی ہدایت پر انٹر میڈیٹ کے نتائج میں بہتری کو لیکر لڑکیوں کے سرپرستوں اور معلمات کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

 

جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈی آئی ای او ضلع میدک مسٹر ستیہ نارائینا نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا اور کہاکہ والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنی لڑکیوں کی بہتر تعلیم اور ان کے بہتر نتائج کے سلسلہ میں خصوصی فکر لیں۔اور اپنی لڑکیوں کو اس بات کی تلقین کرتے رہیں کہ وہ تعلیمی میدان میں بہتر سے بہتر نتائج حاصل کریں۔مسٹر ستیہ نارائینا نے کالج کی معلمات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ لڑکیوں کوکمرئہ جماعت میں خصوصی دلچسپی سے تعلیم دیں۔

 

اور ا ن کے بہتر مستقبل کےلئے خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ چند سالوں سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو لیکر ضلع میدک کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لہذا اس مرتبہ کے نتائج میں میدک کو اول مقام پر لانے کےلئے خصوصی توجہ دینے کی ہر ایک کو ضرورت ہے۔اس موقع پر کالج پرنسپل شریمتی آر سریکھا سنتوش نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ والدین اور معلمات کو چاہئیے کہ وہ وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ابھی سے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہوجائیں۔اور غیر ضروری مصروفیات میں الجھے بغیر اپنی تعلیم اس موقع پر کالج کو آڈینیٹرشریمتی ممتا،اردو جے ایل محترمہ ریحانہ،تلگو جے ایل شریمتی بھارگوی لتا،کمسٹری جے ایل شریمتی سواتی،زوالوجی جے ایل سیدہ خدیجہ کبریٰ،باٹنی جے ایل حذیفہ ناز،انگلش جے ایل محترمہ حمیرہ۔کالجپرنسپل میڈیم سریکھا منڈم،کالج کوآڈیںیر ای ممتا،ریحانہ بیگم،اردو جے ایل،شریمتی بارگھوی لتا،تلگو جے ایل،شریمتی سواتی،کمسٹری جے ایل،محترمہ سیدہ ضدیجہ کبرا،زوالوجی جے ایل،محترمہ حذیفہ ناز،میاس کے ایل شریمتی ناگارانی ،شریمتی وینا پی ای ٹی،اسٹاف نرس شری لیکھا،ڈپٹی وارڈن محترمہ سعدیہ،ڈی ای اومحترمہ سمینا جبین کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button