ایجوکیشن

حیدرآباد کے اردو اساتذہ کو اسٹیٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈس 

حیدرآباد: حیدرآباد کے سالار جنگ میوزیم آڈیٹوریم میں اتوار کو آویشکار فاؤنڈیشن انڈیا کے زیرِ اہتمام،ریاستی و قومی سطح کے بہترین اساتذہ کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع حیدرآبادکے چار مینار منڈل سے محترمہ تمکین فاطمہ انصاری جی بی پی ایس مغل پورہ ۲ اور بہادر پورہ منڈل سے محترمہ اسری’ فاطمہ جی پی ایس جہاں نما کو "اسٹیٹ بسٹ ٹیچر” ایوارڈ سے نوازا گیا ،بہترین استاد کے طور پر منتخب ہونے والے اساتذہ کو اسناد کے ساتھ مومنٹو اور یادگاری نشان سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جسٹس چندرایا اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں استاد کی مؤثر طریقہ تدریس سے آج ہائی کورٹ کا جسٹس بنا ہوں۔ استاد ایک رہنما ہے جو اندھیرے کو دور کرتا ہے اور علم کی روشنی دیتا ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ” گرو گوگلGoogle سے بڑا ہوتا ہے”، استاد ایک عظیم شخص ہوتا ہے جو اپنے شاگردوں کو کھڑا ہو کر بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ استاد وہ واحد ہستی ہے جو ہر طالب علم کی کامیابیوں کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے ۔ آپ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں یا انجینئر، معاشرے کو صحیح راستے پر لانے کا بیڑا اٹھاییں۔

اویشکار فاؤنڈیشن کے چیئرمین سندیپ پوار نے بتایا کہ ہر سال قومی سطح پر ہر ریاست سے بہترین اساتذہ کا انتخاب ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دو سطحی جانچ کے بعد کیا جاتا ہے اور اسٹیٹ/نیشنل بسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اس کا اہتمام ریاست گوا میں کیا گیا تھا اور وہ اس سال تلنگانہ کے دارالحکومت محبتوں کے شہر حیدرآباد میں اس کا اہتمام کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال یہ پروگرام ہندوستان کی کسی نہ کسی ریاست میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس: مدھوکر، مہاراشٹر کے صدر سنتوش بوگلے، اعزازی مہمان محمد کمال احمد ،تلنگانہ آویشکار صدر جی۔ شڈرک سکریٹری سندرایا، شاہد علی حسرت اؤر مختلف ریاستوں کے اسٹیٹ/نیشنل بیسٹ ٹیچرس اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔نظامت کے فرائض شاہد علی حسرت،نیرجا نے انجام دیے ،اس موقع پر مونیکا ،آیشوریا اور دیگر موجود تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button