نیشنل

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی

نئی دہلی _ 18 اکتوبر ( اردولیکس) سپریم کورٹ نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے ملزمین کی رہائی کی سماعت 29 نومبر کو ملتوی ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں گجرات حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر آج سماعت ہوئی ۔ واضح رہے کہ گجرات حکومت نے جاریہ سال 15 اگست کو 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران پیش آئے بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی کیس کے 11 ملزمین کو رہا کیا تھا۔

 

جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ نے ہدایت دی کہ گجرات حکومت کی طرف سے داخل کیا گیا جواب تمام فریقوں کو فراہم کیا جائے۔۔ عدالت نے گجرات حکومت اور ملزمین کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ میں شامل تمام وکلاء کو جوابی حلف نامے کی کاپیاں فراہم کریں۔

 

دریں اثنا، گجرات حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ میں مجرموں کی رہائی پر ایک حلف نامہ داخل کیا۔ جس میں گجرات حکومت نے کہا کہ مجرموں کو مرکزی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہی رہا کیا گیا۔ حلف نامہ میں، گجرات حکومت نے کہا کہ اس نے بلقیس بانو کیس کے 11 ملزمین کے خلاف فیصلہ کرنے سے پہلے 1992 کی معافی کی پالیسی کو ذہن میں رکھا گیا ۔ مجرموں کو ان کے اچھے رویے اور 14 سال سے زیادہ قید کاٹنے کی وجہ سے رہا کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button