تلنگانہ

بلقیس بانو مجرموں کی رہائی۔کے ٹی آر کی مرکز پر تنقید

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے بلقیس بانو کے خاطیوں کی رہائی کو مرکزی حکومت کی جانب سے منظوری پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔انہوں نے طنزیہ طورپر کہا کہ یہ ایک چونکادینے والی بات ہے۔گجرات حکومت نے ان مہذب ملزمین کو رہا کردیا، درحقیقت مرکزی حکومت نے اس کی منظوری دی۔یہ شرمناک اور ناگوار بات ہے۔ راما راو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ”سیاسی فائدہ کے لئے عصمت دری کرنے والوں اور بچوں کے قاتلوں کو رہا کرنا بی جے پی کے کافی گرتے ہوئے معیارات میں ایک اور گرا ہوامعیار ہے“۔

متعلقہ خبریں

Back to top button