ایجوکیشن

ایم ایس فیوچر اسکول ملے پلی میں قائم کردہ سٹیم ٹنکرنگ لیب ۔ طلبہ جوش و خروش سے بنیادی سائنسی پراجکٹس انجام دینے کی طرف مائل

حیدرآباد ۔ 5 دسمبر/ سید علیم الدین ایم ایس فیوچر اسکول ملے پلی کے طالب علم ہیں ۔ پندرہ دن پہلے علیم الدین کو اپنے اسکول میں قائم سٹیم ٹنکرنگ لیب سے متعارف کروایا گیا اور انہیں اس لیب کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ بنیادی سائنسی پراجکٹس انجام دینے کی طرف مائل کیا گیا ۔ علیم الدین فی الحال الکٹرکل انرجی کو میکینکل انرجی میں تبدیل کرنے کے ایک پروجکٹ پر کام کررہے ہیں علیم کا ماننا ہے کہ ان کے لئے لیب میں گزارا ہوا ہر لمحہ سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ سید علیم الدین کی طرح پرجوش طالب علم محمد ابراہیم نے کہا کہ میں یہاں جو بھی سیکھ رہا ہوں ان معلومات کو عوام کے لیے کام آنے والی ٹیکنالوجی کی ایجاد کرنے میں صرف کروں گا ۔ 21 نومبر سے اس لیب کو طلبہ کے لئے کھول دیا گیا ہے جس میں 30 طلبہ پر مشتمل دو بیچس کو سائنسی مشغول میں شرکت کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

اسکول کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے ایم ایس فیوچر اسکول ملے پلی میں قائم اس لیب کا 17 اکتوبر کو افتتاح کیا گیا تھا ۔اب ‘ اسٹم ٹنکرنگ اینڈ انوویشن لیب ‘ مکمل کا رگرد ہو چکی ہے اور اس میں طلبہ جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے اس کے ذریعہ پیش سائنسی پراجکٹس انجام دینے میں مشغول دکھائی دے رہے ہیں ۔

‘ اسٹم ٹنکرنگ اینڈ انوویشن لیب ‘ کے قیام کو حقیقی روپ دینے میں اکیڈیمی کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے اہم رول ادا کیا ۔ معظم حسین نے سٹیم لیب میں سائنسی پراجکٹس میں مشغول طلبہ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔اس لیب کے قیام کا مقصد بتا تے ہوئے محمد معظم حسین نے کہا کہ STEM یعنی سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور میتھمیٹکس ٹنکر لیب کو بچوں میں پائیدار جدید اسکل سیٹ تیار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ انھیں متعدد ٹیکنالوجیز تک رسائی فراہم کی جا سکے اور انھیں معاشرے میں موجود چیلنجز کو حل کرنے کے گر سیکھنے کے اہل بنایا جا سکے۔

نصابی تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ سٹیم ٹنکرنگ لیب کے قیام کا مقصد نوجوانوں کے ذہنوں میں تجسس، تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل کو فروغ دینا اور ڈیزائن مائنڈ سیٹ، کمپیوٹیشنل تھنکنگ، اڈاپٹیو لرننگ، فزیکل کمپیوٹنگ وغیرہ جیسی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ لیب طلبہ کو الکٹریکل الکٹرانکس ، کمپیوٹر سائنس اور روبوٹکس کے 200 بنیادی تجر بے سیکھنے کے علاوہ اپنے طور پر 2000 پروجکٹس انجام دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ اس لیب سے5 ویں جماعت سے لےکر 10 جماعت کے طلبہ کو استفادہ کا موقع فراہم کروایا جا رہا ہے۔

ایم ایس ایجوکیشن نے اکیڈیمی کے مینجمنٹ نے سٹیم لیب کے نتائج کو دیکھتے ہوئے اس سال مزید7 اسکولس میں لیبز کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں نئی دہلی کے تین ، ممبئی کے تین اور ناگپور کا ایک اسکول شامل ہے جہاں ٹنکرینگ لیبس قائم کئے جائیں گے ۔ جبکہ حیدرآباد کے بیشتر اسکولس میں نئے تعلیمی سال سے سٹیم ٹنكرنگ لیبس کو متعارف کروایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button