تلنگانہ

کاماریڈی کلکٹریٹ پر کانگریس کے دھرنے کے دوران شدید کشیدگی _ محمد علی شبیر کی کلکٹر کو یادداشت

کاماریڈی کلکٹریٹ پر آج کچھ دیر کے لئے اس وقت شدید کشیدگی پیدا ہوگئی جب کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر کی قیادت میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے کلکٹریٹ کا محاصرہ کرنے کے دوران عمارت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس اور نیم فوجی دستوں نے کلکٹریٹ کے گیٹ پر ہی انھیں روک دیا۔اس دوران کانگریس کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔ کانگریس پارٹی نے کسانوں کے مسائل اور دھرانی پورٹل کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کلکٹریٹ کا محاصرہ کیا تھا

بعد ازاں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے یادداشت پیش کی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button