ایجوکیشن

جلسہ تقسیم اسنادات ورسم اجراء آزاد ساونیر 2022

پریس نوٹ : “اُردو مسکن خلوت خواجہ شوق ہال” میں کل‌رات  “اُردو اکیڈمی جدہ” کے حیدر آباد چیاپٹر کے زیر اہتمام تنظیم صدر محترم شیخ ابراہیم صاحب کی صدارت میں ایک شاندار و یادگار جلسۂ تقسیم اسناد برائے کامیاب 90 طلباء و طالبات و اساتذہ اُردو دانی امتحانات منعقدہ منجانب روز نامہ”سیاست” اور بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ منعقد ہوا جس میں ممتاز سیاسی،سماجی، صحافتی و علمی شخصیات نے شرکت فرمائی جن میں قابل ذکر محترم خلیق الرحمان صاحب ٹی آر یس قائد،محترم سید فاضل حُسین پرواز صاحب ایڈیٹر ہفتہ وار “گواہ”،محترم سید خواجہ مکرم صاحب ڈپٹی ڈی ای او،محترم سلیم فاروقی صاحب سرپرست، محترم سید غازی الدین صاحب ٹیچر،محترم رفعت صدیقی صاحب کے علاوہ دیگر زمہ داران اور محترم فرید سحر صاحب نے بھی شرکت کی۔

اس جلسہ میں تمام مقررین نے اُردو زبان کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس کے فروغ کے لئیے اردو داں حضرات سے دست تعاون دراز کرنے کی مخلصانہ اپیل کی!قبل ازیں مختلف مدارس کے کمسن طلباء و طالبات نے تقریروں،نعت شریف اور اقوال ذرین کو پیش کرتے ہوئے خوب داد و تحسین حاصل کی!با الخصوص ماسٹر شیخ زیان(طالب علم) نے “دُنیا و آخرت” کے عُنوان پر متاثر کُن تقریر کرتے ہوئے سامعین سے ذبردست داد وصول کی! جناب سید غازی الدین نے بہترین انداز میں جلسہ اور تہنیتی تقریب کی کارروائ چلائ!اس یادگار موقع پر طلباء و اساتذہ کے علاوہ *محترم سید خواجہ مکرم صاحب،محترم فرید سحر اور ناظم محفل جناب سید غازی الدین* کی شال پوشی و مومنٹو کی پیشکشی بھی عمل میں آئی!دُعا ہے کہ اللہ تعالی اس تنظیم کو دن دونی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے! آخر میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بھی مسرت ہو رہی ہے کہ جلسے کے اختتام پر ایک “پُر تکلف ایٹ ہوم” کا اہتمام کیا گیا تھا!اس موقع پر ممتاز مجاہد آزادی و عالم دین اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم حضرت مولانا ابو الکلام آزاد رحمت اللہ علیہ کی یاد میں شائع کردہ سووینئر “آزاد سووینئر ۲۰۲۲ء” کا رسم اجراء بدست محترم خلیق الرحمان صاحب و تمام مہمانان خصوصی عمل میں آیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہیں ہو گا کہ “اردو اکیڈمی جدہ” کے زمہ داران محترم جمال قادری صاحب مرحوم،محترم آصف صمدانی صاحب مرحوم اور محترم شیخ ابراہیم صاحب و محترم سلیم فاروقی صاحب کی نمائیندگی پر ہی اُس وقت کے مرکزی وزیر بہبود و انسانی وسائل محترم ارجن سنگھ نے گیارہ نومبر کو ملک بھر میں “یوم قومی تعلیم” منانے کا اعلان کیا تھا۔

✍️فرید سحر

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button