این آر آئی

تلنگانہ این آر آئیز فورم کی جانب سے مجلس کے قائد عبد الحنان کا خیر مقدم 

ریاض ۔ کے این واصف

تلنگانہ این آر آئی فورم (ٹی این آر آئی ایف) ریاض نے حیدرآباد سے تشریف لائے اے آئی ایم آئی ایم قائد عبدالحنان کے خیر مقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ حنان صاحب نواب صاحب کنٹا ڈویژن کارپوریٹر شیریں خاتون کے والد ہیں وہ بعد ادائیگی عمرہ ریاض آئے تھے۔

TNRIF کی ٹیم نے اس کے صدر عبدالجبار کی قیادت میں ریاض کے شالیمار ریسٹورنٹ میں حنان کے تہنیتی تقریب کے انتظامات کی نگرانی کی۔ اس موقع پر حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے عبدالحنان نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کی قیادت ہمیشہ مسلم کمیونٹی کی تعلیمی و معاشی ترقی کے لیے فکرمند رہتی ہے۔ مجلس نے بہت سے تعلیمی ادارے قائم کیے اور ان ادارون سے فارغ طلبا ملک اور نیرون ملک بر سرے کار ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے مسلم رہنما مسلم کمیونٹی کے مسائل پر بات کرنے سے کتراتے ہیں، جبکہ ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی پارلیمنٹ کے فلور، ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور اخبارات جیسے تمام پلیٹ فارمز پر اپنی آواز بلند کرتے ہیں”؛ انہوں نے کہا.

مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تمام قوانین قانون ساز اسمبلیوں کے فلور میں بنائے گئے اور پاس کیے جاتے ہیں اس لیے اے آئی ایم آئی ایم مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں امیدوار کھڑا کر رہی ہے۔ یہ کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے ایم آئی ایم کی نمائندگی پر تلنگانہ حکومت کی جانب سے نافذ اقلیتوں کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کی تفصیلات بیان کیں۔

حنان نے تلنگانہ این آر آئی فورم کی کمیونٹی خدمات جیسے عازمین حج کے لیے رضاکارانہ خدمات، سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی مدد، متوفی ہندوستانیوں کی تدفین میں مدد وغیرہ کے لیے سراہا۔فورم کے صدر عبد الجبار نے مہمانون کا خیر مقدم کیا اور فورم کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس تقریب سے سماجی جہت کار انجینئر اعجاز احمد خان اور یاسین خاں نے بھی مخاطب کیا اور سماجی خدمت کی اہمیت اور تلنگانہ این آر آئیز فورم کی کارکردگی کی ستائش کی۔ تقریب کا آغاز حافظ و قاری ابراھیم کی قراُت کلام پاک سے ہوئی جبکہ فورم کے جوائنٹ سکریٹری محمد شمس الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور آخر مین ھدیہ تشکر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button