جرائم و حادثات

پولیس سے جھوٹی شکایت کرنے والی خاتون کو حیدرآباد کی عدالت نے سنائی سزا

حیدرآباد: شہر کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو ایک خاتون کو جھوٹی شکایت کرنے پر پانچ دن کی  قید کی سزا سنائی عدالت نے اس پر 200 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

15 اپریل کو کارخانہ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون چنماں نے ایک جھوٹی شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ کچھ نامعلوم افراد نے اسے چاقو کی نوک پر دھمکی دی اور اس کا منگل سوتر چھین لیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔

اس کی شکایت کی بنیاد پر کارخانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ چنماں نے جھوٹی شکایت درج کرائی تھی اور اس کے زیورات چوری نہیں ہوئے تھے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button