انٹرٹینمنٹ

مشہور اداکارہ آشا پاریکھ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب

نئی دہلی _ 27 ستمبر ( اردولیکس) ہندی فلموں کی سابق اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر اطلاعات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ سال 2020 کے لیے ملا ہے۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ ایوارڈ ہندوستانی سنیما انڈسٹری میں ان کے تعاون کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ آشا پاریکھ کی عمر 79 سال ہے۔ آشا یاریکھ کو جمعہ کو 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کمیٹی کے پانچ ارکان نے متفقہ طور پر آشا پاریکھ کے نام کا انتخاب کیا۔ اس کمیٹی میں آشا بھوسلے، ہیما مالنی، پونم ڈھلون، ادت نارائن اور ٹی ایس ناگا بھرانا شامل ہیں۔

 

آشا پاریکھ نے 95 فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے دل دے کے دیکھو، کٹی پتنگ، تیسری منزل، بہاروں کے سپنے، پیار کا موسم اور کارواں جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ 1952 میں انہیں فلم آسمان میں بطور چائلڈ اداکارہ کاسٹ کیا گیا۔ دو سال بعد آشا پاریکھ نے فلم باپ بیٹی میں کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی شو کورہ کاغذ میں اپنا کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button