انٹرٹینمنٹ

رومانٹک سین کے دوران ہیروئن کو ’’بیٹی‘‘ کہہ دیا تھا: شاہ رخ خان

ممبئی: یہ بات سب جانتے ہیں کہ سینئر ہیرو اور ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کی عمروں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ عمر بڑھنے کے باوجود اداکاروں کا رومانوی کردار ادا کرنا اور اپنے سے بہت کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرنا اب ٹرولنگ اور تنقید کا سبب بن رہا ہے۔

 

اسی پس منظر میں شاہ رخ خان کا ایک اداکارہ کے ساتھ رومانوی سین کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق بیان وائرل ہو رہا ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی تقریب میں اس واقعے کا ذکر کیا۔

 

شاہ رخ خان نے کہا’’میں نے ایک فلم میں اپنے سے کم عمر اداکارہ کے ساتھ کام کیا تھا۔ میں اس فلم کا نام اور اداکارہ کا نام نہیں بتانا چاہتا۔ ایک مرتبہ ہم دونوں کے درمیان ایک رومانوی سین فلمایا جا رہا تھا۔ اس سین میں مجھے اس اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا۔اسی دوران اچانک میرے منہ سے نکل گیا ’بیٹا

 

کل کا ریاضی کا ہوم ورک مکمل کر لیا؟‘مجھے احساس ہوا کہ میرے ساتھ بطور ہیروئن کام کرنے والی اداکاراؤں اور میری عمر میں کافی فرق ہوتا ہے۔ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ اب اپنی عمر کے مطابق ہی کردار ادا کروں گا۔اب میری عمر 61 سال ہے اور میں فلم ’کنگ‘ میں بھی اسی عمر کے مطابق نظر آؤں گا۔

 

اس فلم میں میرا بیٹھنا، کھڑا ہونا اور مکالمے ادا کرنا سب کچھ بہت فطری انداز میں ہوگا۔اس فلم میں میری بیٹی سہانا بھی اداکاری کر رہی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کی عمر کے بچے جب اس فلم میں مجھے دیکھیں گے تو کہیں گے

 

کہ ’ہمارے ابو بھی کتنے کول اور زبردست ہیں!واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ میں ابھیشیک بچن اور دپیکا پڈوکون بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button