انٹرٹینمنٹ

ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں باکسر نکہت زرین کو شکست _ برونز میڈل حاصل کرنے پر وزیراعظم نے دی مبارکباد

حیدرآباد _ یکم اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) چین میں جاری 19 ویں ایشن گیمز میں ہندوستانی باکسر نکہت زرین کو سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی رکشت چوتھامت کے خلاف 50 کلو کے خواتین کے مقابلے میں شکست ہوئی جس پر انھیں برونز میڈل حاصل ہوا۔ نکہت زرّین نے پہلے راونڈ میں پوائنٹس حاصل کئے تاہم تھائی لینڈ کی باکسر نے دوسرے راونڈ میں بہتر مظاہرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں نکہت زرّین کو شکست ہوئی۔

اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے نکہت زرّین کے مظاہرے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔ مودی نے ایکس پر ایک پیام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایشین گیمز میں شاندار مہارت اور عزم کے شاندار مظاہرہ کے لیے نکہت زرّین کو مبارکباد، جس کے نتیجے میں برونز کا تمغہ جیتا۔ یہ تمغہ ان کے غیر متزلزل عزم اور نظم و ضبط کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button