انٹرٹینمنٹ

پھر آئی بچن پریوار سے دو بڑی خبریں _ نواسی نویا کی سدھانت سے دوریاں اور نواسے اگٹسیا کی سوہانہ سے نزدیکیاں

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ

سال 2024 ء لگتا ہے بچن پریوار سے آنے والی خبروں کا ہی ہے ابھی امتیابھ بچن کے گھرانے سے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی علیحدگی کی خبریں ختم ہی نہیں ہوئیں کہ اب بچن پریوار سے اب اور دو بڑی خبریں آئی ہیں جن میں ایک امتیابھ بچن کی نواسی اور شوتیا بچن کی بیٹی نویا نویلی سے سدھانت چترویدی کی دوریاں اور دوسرا امتیابھ بچن کے نواسے اور شیویتا بچن کے بیٹے اگٹسیا نندہ کی شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان سے نزدیکیاں نویلی نویلی اور سدھانت کا رشتہ تو شادی سے بہت پہلے ہی ٹوٹ گیا ہے

 

نویا اور سدھانت طویل وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے کئی بار سدھانت کو بچن گھرانے کی پرائیوٹ تقاریب میں بھی دیکھا گیا تھا لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ نویا اور سدھانت پوری طرح الگ ہو چکے ہیں نویا اور سدھانت کی علحدگی کی خبریں بچن گھرانے کے ایک کلوز ذرائع نے کنفارم کی ہے نویا اب اکیلے ہی وقت گزار رہی ہیں وہیں سدھانت چترویدی اپنی آنے والی فلموں اور کیریر میں بہت زیادہ مصروف ہے

 

آخر ان کی علحدگی کی وجہ کیا ہے یہ یہ تو فی الحال سامنے نہیں آئی ہے لیکن بچن گھرانے سے یہ دوسری علحدگی کی خبر باہر آئی ہے جہاں تک بات ہے امتیابھ بچن کے نواسے اور شوتیا بچن کے بیٹے اگٹسیا نندہ کی تو بتایا جا رہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ڈیٹ کررہے ہیں اور دونوں کو کئی جگہوں پر ایک ساتھ اسپاٹ کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button