انٹر نیشنل

کملا ہیرس 3 اہم ریاستوں میں ٹرمپ سے آگے

نئی دہلی: ایک عوامی جائزہ کے مطابق امریکہ کی نائب صدر و ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس جاریہ سال نومبر میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں تین اہم ترین سمجھی جانے والی ریاستوں وسکونسن، پینسلوینیا اور مشی گن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چار پوائنٹس آگے ہیں۔

 

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ اور نیویارک کے ’سیانا کالج‘ کے 5 تا 9 اگست کے درمیان کیے گئے مشترکہ سروے کے مطابق کملا ہیرس ممکنہ ووٹروں میں 50 فی صد کے ساتھ ان تین ریاستوں میں ٹرمپ کے 46 فی صد کے مقابلے میں چار پوائنٹس سے آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button