نیشنل

بھانجہ کی موت کے دو گھنٹوں کے اندر خالہ کا بھی انتقال

بھانجے کی موت کے دو گھنٹے بعد خالہ کا بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق وجئے واڑہ کے بھوانی پورم کے رہنے والے 33 سالہ خواجہ محمد نے اپنے گھر میں جڑواں بچوں کی دوسری سالگرہ کی تقریب کا اتوار کو اہتمام کیا تھا

 

گھر میں منعقدہ اس چھوٹی تقریب میں خواجہ محمد نے قریب میں رہنے والی اپنی 46 سالہ خالہ زرینہ بیگم کو بھی مدعو کیا تھا کھانا کھانے کے بعد رات 11 بجے خواجہ محمد نے بے چینی محسوس کی گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے انھیں فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔خواجہ محمد کی میت کو گھر پر منتقل کردیا گیا۔میت کو دیکھنے کے بعد ان کی خالہ زرینہ بیگم زار و قطار روتے ہوئے بے ہوش ہوگئی

 

۔رشتہ داروں نے زرینہ بیگم کو بھی فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زرینہ بیگم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو چکا ہے. اس طرح دو گھنٹوں کے اندر بھانجے اور خالہ کی اچانک موت پر خاندان والوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button