نیشنل

فلم ” دنگل” کی چائلڈ آرٹسٹ سہانی چل بسیں

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور فلم "دنگل” میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی چائلڈ آرٹسٹ سہانی بھٹناگر کا آج دہلی کے ایمس ہاسپٹل میں دیہانت ہو گیا۔ ان کی عمر 19 سال تھی سہانی نے عامر خان کی فلم دنگل میں ببیتا کے بچپن کا رول ادا کیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق سہانی بھٹناگر کے پاؤں میں کچھ عرصہ قبل چوٹ آئی تھی اس کے بعد ان کا علاج کیا جا رہا تھا، کہا جارہا ہے کہ دواؤں کے مضر اثرات کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور آج ان کی موت ہو گئی۔ سہانی کی موت کی وجہ غلط علاج بھی بتائی جا رہی ہے۔

 

ان کی آخری رسومات کل فرید آباد میں انجام دی جائے گی۔ سہانی کی موت کی اطلاع کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پر سہانی کی موت کی اطلاع دی گئی اور گہرے رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button