تلنگانہ

راہول اور پرینکاگاندھی تلنگانہ میں تین دن قیام کریں گے

حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس نے کہا ہے کہ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی تلنگانہ میں تین دن تک قیام کریں گے۔ یہ دونوں قائدین 18اکتوبر سے  تلنگانہ کے ملگ  ضلع میں شروع ہونے والی بس یاترا میں حصہ لینے والے ہیں 19 اور 20 اکتوبر کو مختلف اضلاع میں بس یاترا کرتے ہوئے پداپلی ضلع میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

 

جگتیال ضلع کونڈاگٹو میں واقع مندر میں 18 اکتوبر کو خصوصی پوجا کریں گے ۔ اس یاترا کے دوران کئی علاقوں کا احاطہ کیاجائے گا۔15 سے زائد اسمبلی حلقوں میں 18 سے 20 اکتوبر تک یہ یاترا نکالی جائے گی۔ تین  روزہ بس یاترا روزانہ تین سے چار حلقوں میں جاری رہے گی۔ ساتھ ہی ضلع نظام آباد میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button