نیشنل

نوٹ بندی کامیاب عمل‌تھا تو پھر بی جے پی اس کا جشن کیوں نہیں مناتی۔اسد الدین اویسی کا سوال

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے سوال کیا کہ حکمراں

پارٹی نوٹ بندی کے دن جشن کیوں نہیں منا رہی ہے۔ انہوں نے پیر کو نوٹ بندی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ اگر اسے حقیقی کامیابی سمجھا جاتا ہے تو وہ ‘ڈیمنیٹائزیشن ڈے’ منائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی دستوری بنچ میں شامل ججس کی اکثریت نے نوٹ بندی کے فیصلہ کو درست ٹہرایا وہیں ایک جج نے اس سے اختلاف کیا۔

صدر مجلس نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے چہمھوٹے تاجرین کے کاروبار برباد ہوگئے ۔ انھوں نے عظیم پریم جی یونیورسٹی کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ اس اقدام سے پچاس لاکھ نوکریاں ختم ہوگئیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button