انٹرٹینمنٹ

آخری ون ڈے میں محمد سراج کا چلا جادو _ سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کو ملی تاریخی کامیابی

حیدرآباد _ 15 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ٹیم انڈیا نرسری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں زبردست فتح حاصل کی۔ آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے  دی۔ سری لنکا کا ٹاپ آرڈر  فاسٹ بولر محمد سراج کی وجہ سے گر گیا۔ انہوں نے اپنی تیز رفتار گیند بازی کی وجہ سے ایک کے بعد ایک وکٹیں گرا دیں ۔جس سے سری  لنکا کی ٹیم سنبھل نہیں سکی ۔  کیونکہ سراج نے اہم نونیڈو فرنینڈو (19)، کشال مینڈس (4)، اویشکا فرنینڈو (1) اور چاریتا اسالنکا (1) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شامی اور کلدیپ یادو نے وکٹوں کا تعاقب جاری رکھا۔

سری لنکن کپتان داسن شناکا چائنا مین بولر کلدیپ یادیو کے اوور میں بولڈ ہوگئے۔ 16 اوورز کے اختتام پر 8 وکٹیں گر چکی تھیں۔ کلدیپ نے 22ویں اوور کی آخری گیند پر کمارا کو بولڈ کیا اور لنکا کی اننگز 73 رنز پر ختم ہوگئی۔ ہندوستانی گیند بازوں میں سراج نے 4، شامی اور کلدیپ یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین ون ڈے سیریز 3-0 سے جیت لی۔ اس سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے سنچریاں اسکور کیں اور مقررہ 50 اوورز میں 390 رنز بنائے۔ اس سے سری لنکا کو 391 رنز کا بڑا ہدف ملا۔ تاہم بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گرا لیں ۔ اس کے ساتھ ہی لنکا کی ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button