تلنگانہ

بی آر ایس رکن کونسل کویتا کے دو بیٹوں کا بڑا کارنامہ

حیدرآباد 20 آگست/( اردو لیکس) بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کے فرزندوں آدتیہ اور آریہ نے کم عمر میں ہی بڑے لوگوں کی سوچ رکھتے ہوئے فلاحی و انسانی جذبہ کے تحت خدمتِ خلق کا مظاہرہ کیا ہے تفصیلات کے بموجب آدتیہ اور آریہ نے حال ہی میں سماجی خدمت کے لیے Synergy of Minds (SOM) فاؤنڈیشن شروع کاقیام عمل لایا جس کے ذریعے لڑکیوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد حاصل ہوگئی 10 معاشی طور پر پسماندہ طالبات جنہوں نے سینٹ فرانسس ویمنس کالج حیدرآباد میں داخلہ حاصل کیا

 

انہیں (SOM) فاؤنڈیشن کی جانب سے اسکالرشپ فراہم کی گئی۔ 10 طالبات کے منجملہ چھ انڈر گریجویٹ اور تین پوسٹ گریجویٹ طلبات شامل ہیں ، رکن کونسل کے کویتا، آدتیہ اور آریہ نے کالج کے نمائندوں کی موجودگی میں طلباء میں اسکالرشپ تقسیم کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے کویتا نے کہا کہ وہ ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کی حمایت کرتی آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کے دو فرزندوں نے سماجی خدمات کے لیے ایک فاؤنڈیشن قائم کی ہے اور معاشی طور پر پسماندہ طلبات کی مالی مدد کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ انہیں بحیثیت ماں فخر ہے کہ وہ ان کے فرزندوں نے کم عمرہی میں بڑا کارنامہ انجام دیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن مستقبل میں مزید پروگرام لے کر معاشرے میں اچھا نام پیدا کرے گی۔ کویتا نے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی تعلیم پر سخت محنت کرنے کا مشورہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button