انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان ، بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم "کنگ” کے لئے نیو یارک میں مصروف

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

اپنے کیریر کی 89 ویں فلم زیرو کی 2018 میں ریلیز اور اس کی بری طرح ناکامی کے بعد شاہ رخ خان کافی پریشان ہو گئے تھے لیکن پانچ سال کے وقفہ کے بعد سال 2023 ء میں آئی ان کہ فلموں ” پٹھان” اور ” پھر "جوان” نے ان کے کیریر کو ایکبار پھر سے نئی زندگی دے دی ۔ اسی سال ریلیز ان کی راجکمار ہیرانی کی فلم ” ڈانکی نے کوئی خاص کمال نہیں کیا

 

۔اسی لئے اب شاہ رخ خان اپنے کیریر کے فیصلوں کو کافی سوچ سمجھ کر کرنے لگے ہیں وہ کیا کر رہے ہیں کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا کرنے والے ہیں جیسے منصوبوں کو وہ اپنے مداحوں کے سامنے اچانک پیش کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں اُسی کے چلتے پچھلے دنوں جب وہ نیو یارک میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ دیکھے گئے تو ہلچل مچ گئی۔ نیو یارک میں انہیں سہانا کے ساتھ کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کرتے ہوئے اسپاٹ کیا گیا۔

 

لیکن اندرونی ذرائع کی مانیں تو شاہ رخ نیو یارک کی چھٹیاں گزارنے نہیں بلکہ وہ وہاں اپنی نئی فلم ” کنگ” کے کے پری پروڈکشن میں مصروف ہیں یوں تو سہانا خان نے اپنے ایکٹنگ کیریر کی شروعات زویا اختر کی ہدایت میں بنی تٹ فلکس کی فلم "The Archies ” سے کر دی ہے لیکن شاہ رخ خان سہانا کو سلور اسکرین پر بڑے دھماکہ کے ساتھ لانچ کرنا چاہتے ہیں اسی لئے وہ پروڈیوسر گوری خان اور کو پروڈیوسر سدھا رتھ آنند کی سجائے گھوش کے ڈٹرکشن میں بن رہی اپنی اور سہانا کی اسٹار کاسٹ پر مبنی ایکشن سے پھر پور فلم "کنگ” کو اسی سال مکمل کرکے ریلیز بھی کرنا چاہئے

 

۔ اب اس میں زیادہ وقت تو ہے نہیں دیکھتے میں بالی ووڈ کے بادشاہ خان اس فلم کے ذریعہ کیا دھماکے کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button