جرائم و حادثات

3 معصوم بچوں کو بٹھا کر باپ نے کار تالاب میں گرادی۔ حیدرآباد کے مضافات میں واقعہ

حیدرآباد۔ ایک شخص نے اپنے بچوں کو بٹھا کر کار تالاب میں گرا دی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پور میٹ میں کل پیش آیا۔ اشوک نامی کنٹراکٹر اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ بی این ریڈی نگر میں رہتا ہے،

 

کاروبار میں نقصان کی وجہ سے وہ پریشان تھا اور اس کی بیوی بھی اس کی بات نہیں سن رہی تھی، جس پر اشوک برہم ہو گیا اور کل وہ اپنے تینوں بچوں کو کار میں لے کر گھر سے نکلا۔ اس نے چلتی کار کا رخ انعام گوڑہ تالاب کی سمت موڑتے ہوئے کار تالاب میں گرا دی۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور انہوں نے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر اشوک اور اس کے تین بچوں کو پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

 

بچوں کی عمر 10 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بیوی اس کی بات نہیں سن رہی تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ حرکت کی۔ پولیس نے اشوک اور اس کے بچوں کی کونسلنگ کر کے انہیں گھر بھجوا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button