انٹرٹینمنٹ

30 سال بعد سنجے دت کی مشہورفلم کھلنائک کا بنے گا سیکوئل

ممبئی: سنجے دت، مادھوری دکشٹ اور جیکی شراف کی 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم کھلنائک ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم 30 سال بعد دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر سبھاش گھئی نے اس بارے میں جانکاری دی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے بڑا اعلان کیا ہے۔

 

 

سبھاش گھئی نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی فلم کے سیکوئل پر کام شروع کریں گے۔ کھلنائک نے 6 اگست کو 30 سال مکمل کر لیے۔ سنی دیول کی فلم غدر 2 کی باکس آفس پر کامیابی کو دیکھ کر سبھاش گھئی نے اپنی فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ وہ ‘کھل نائک’ کے دوسرے حصے پر کام کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں سبھاش گھئی نے کہا کہ انہوں نے کھلنائک فلم کو 4 ستمبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے مکتا آرٹ سینما کے ذریعے وہ اس فلم کو 100 سے زائد اسکرینز پر دوبارہ ریلیز کریں گے۔ سبھاش نے کہا کہ ان کی بڑی فلموں میں سے ایک ‘کرما’، ‘سوداگر’ اور ‘کھل نائک’ کا جلد ہی سیکوئل بننے والا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا “ہمارے پاس اسکرپٹ ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ لوگ پرانی یادوں کو پسند کرتے ہیں اور کھلنائک کے بلو بلرام کو اسکرین پر بڑے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سبھاش گھئی نے مزید کہا غدر 2 کی کامیابی کے بعد مجھے بہت سے پیغامات مل رہے ہیں، ‘آپ کھلنائک 2 کیوں نہیں بناتے؟

 

 

اس لیے ہم اس پر غور کر رہے ہیں اور آپ بہت جلد یہ خبر سنیں گے۔ اس میں سنجے اور ایک نیا اسٹار ہوگا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ 1993 میں ریلیز ہونے والی ‘کھل نائک’ اس سال کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button