نیشنل

پنجاب کے سابق چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل اب نہیں رہے

نئی دہلی _ 25 اپریل ( اردولیکس) پنجاب کے سابق چیف منسٹر اور شرومنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 95 برس تھی وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور منگل کی رات  موہالی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے نے بتایا کہ پرکاش سنگھ کی نعش چہارشنبہ (26 اپریل) کو ان کے آبائی گاؤں لے جائی جائے گی۔

 

پرکاش سنگھ بادل 8 دسمبر 1927 کو پنجاب کے گاؤں ابوالکھرانہ میں پیدا ہوئے۔ بادل کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ بیٹا اکالی دل سربراہ سکھبیر سنگھ بادل، بیٹی پرنیت کور۔

پرکاش سنگھ بادل نے لاہور کے اس وقت کے فارمن کرسچن کالج سے تعلیم حاصل کی۔ ان کا سیاسی عروج، جو گاؤں کے سرپنچ کے طور پر شروع ہوا، ملک کی سیاست میں چیف منسٹر اور اہم رہنما بننے تک پہنچ گیا۔

 

انہوں نے پہلی بار 1957 میں 30 سال کی عمر میں اسمبلی کا الیکشن لڑا۔ 43 سال کی عمر میں انہوں نے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے والے سب سے کم عمر شخص کے طور پر ریکارڈ بنایا۔ پرکاش سنگھ بادل 5 بار پنجاب کے  چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔

 

انہوں نے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ بادل نے آخری بار 2022 کے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ انہیں عام آدمی پارٹی کے امیدوار گرمیت سنگھ کھڈیاں نے شکست دی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ان کے سیاسی کیریئر میں پہلی شکست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button