تلنگانہ

تلنگانہ کی عوام حقیقی سیکولر پارٹی کانگریس کا ساتھ دیں اور بی آرایس کی سبق سیکھائیں

بیگم پیٹ میں کانگریس پارٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے کانگریس قائد ایم آدیتہ ریڈی کا خطاب

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے تحت بیگم پیٹ ڈیویژن میں کانگریس پارٹی آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ٹی پی سی سی Delegate ایم آدیتہ ریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر تے ہوئے پارٹی آفس کا افتتاح انجام دیا۔

 

 

اس موقع پر نئی کانگریس پارٹی کے انچارچ و سینئر کانگریس لیڈر محمد نصیر، سابق کارپوریٹر ایوب خان، سینئر کانگریس لیڈران شیخ صدیق، ڈاکٹر شیوا کمار، این وٹھیل، محمد سلیم، منیر خان، سید الطامش، الیاس، سائی اور دیگر بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ریڈی نے سابق میں کانگریس حکومت کی کارکردگی اور موجودہ بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بیگم پیٹ میں مسلم قبرستان کے مسلہ کو طول دیا جارہا ہے جبکہ اس مسلہ کو حل کرنا وزیر سرینواس یادو کی اہم ذمہ داری ہے۔ آدتیہ ریڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اب بی آر ایس حکومت کے جھانسہ میں بالکل بھی نہ آیئں بلکہ اپنے ووٹ کا سہی استعمال کرتے ہوئے حقیقی سیکولر پارٹی کانگریس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button