انٹرٹینمنٹ

ویراٹ کوہلی نے توڑ دیا سچن ٹنڈولکرکا ریکارڈ

ممبی: نامور ہندوستانی کرکٹرویراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے سیمی فائنل میں ماسٹر بلاسٹرسچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں وراٹ کوہلی نے شاندار سنچری بناتے ہوئے سچن تنڈولکر کے ذریعہ ایک روزہ کرکٹ میں بنائی گئی سب سے زیادہ 49 سنچری کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

ویراٹ کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میچ میں سنچری بنا کر ایک ایسا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس کے بارے میں کوئی بھی کرکٹر تصور بھی نہیں کر سکتا۔ وراٹ کوہلی نے یک روزہ کرکٹ میں اپنی 50ویں سنچری بنا لی

 

اور اس کے ساتھ ہی سچن تندولکر کی 49 سنچری کے عالمی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ 2003 میں 673 رنز بنائے تھے۔ آج نیوزی لینڈ کے خلاف ویراٹ کوہلی نے اپنا 81واں رن بناتے ہی ماسٹر بلاسٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس طرح ویراٹ کوہلی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

 

اس سے پہلے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز سچن ٹنڈولکر تھے۔ سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ 2003 میں انجام دیا تھا۔ ساتھ ہی اس فہرست میں ویراٹ کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔ سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ 2007 میں 659 رنز بنائے تھے۔

 

ان تینوں کے بعد روہت شرما چوتھے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما نے ورلڈ کپ 2019 میں 648 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ 2019 میں ہی آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 647 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button