جرائم و حادثات

مسلم خاندان کے چار افراد کے قاتل پراوین ارون سے پوچھ تاچھ جاری: ضلع ایس پی اڈپی

بنگلورو _ 15 نومبر ( اردولیکس) کرناٹک کے اڈپی ضلع میں مسلم خاندان کے چار افراد کے وحشیانہ قتل واقعہ کے ملزم کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اڈپی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون نے کہا کہ اُڈپی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کیس کے مرکزی ملزم پراوین  چوگالے سے پولس ٹیم پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور رات تل  واضح تصویر سامنے آئے گی۔

 

انھوں نے کہا کہ تکنیکی شواہد اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر مشتبہ پراوین چوگالے کو حراست میں لیا گیا۔ وہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔ ایس پی نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کیس کی کئی زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے اور تمام مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد ہی واضح تصویر سامنے آئے گی۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس پی، ڈی وائی ایس پی آفس اور آس پاس کے علاقوں میں اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

 

چوگلے کو اس سے قبل اُڈپی پولیس نے بیلگام میں گرفتار کیا تھا اور اُڈپی لایا گیا تھا۔اُڈپی اور بیلگاوی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں، ملزم کو منگل کو بیلگاوی ضلع کے رائے باغ تعلقہ کے کڈوچی سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button