انٹرٹینمنٹ

اپنے وقت کی مشہوراداکارہ زینت امان 71 سال کی عمرمیں سوشل میڈیا پرہوئی سرگرم

ممبئی: 70 اور 80 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ زینت امان کو کون نہیں جانتا، ان دنوں سب کی زبان پر زینت کا نام تھا۔ 1970 میں مس ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا ٹائٹل جیتنے والی زینت امان طویل عرصہ تک لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں اداکارہ ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دے چکی ہیں۔

کافی عرصہ سے وہ بڑی اسکرین سے دور ہیں ،ان دنوں زینت ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ دراصل اداکارہ نے دیگر فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا پر قدم رکھا ہے۔ زینت نے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے اور پوسٹس کے ذریعے مداحوں سے اپنے دل کی باتیں بھی شیئر کی ہیں۔
ان کے اس پلیٹ فارم پر آنے سے ان کے مداح بہت خوش ہیں اور ان کی تعریف کر رہے ہیں۔زینت امان نے 71 سال کی عمر میں سوشل میڈیا پر ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ بہت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button