حیدرآباد میں 15 فٹ لامبا اژدھا بستی میں داخل

حیدرآباد: حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ علاقہ میں ایک 15 فٹ لامبا اژدھا نظرآیا جس کے ساتھ ہی مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔ شاہ پور نگر میں واقع حمالی اڈہ پر آج لوگوں نے اژدھے کو دیکھا جو بستی میں داخل ہوگیا تھا فوری پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے اسنیک سوسائیٹی کے ارکان کو طلب کیا جنہوں نے اس سانپ کو پکڑ لیا تب مقامی افراد نے راحت کی سانس لی۔ مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر یہ سانپ یہاں چھوڑ دیا ہے۔